English   Become a Member  

 
 
   
 
 
 
 
 
ڈاکٹر نياز احمد خان کي تا زہ ترين کتاب
 

 

بیدار پاکستان کے چیئرمین کا تعارفی خاکہ

 

ڈاکٹر نیاز احمد خان، ایف آر سی ایس، پی ایچ ڈی( اکنامکس، فنانس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن امریکہ)
سینئر کنسلٹنٹ، آپتھالمولو جسٹ اینڈ ہیڈ آف آپتھالمولوجی ڈیپارٹمنٹ الزھرہ ہسپتال، شارجہ، U.A.E

مقاصد و اہداف:
میرا سب سے اہم ترین مقصد سُود کا خاتمہ کر کے ٹیکسوں سے پاک نظام کا قیام اور غربت کی بیخ کنی ہے۔ اس پیغام کو پھیلانے کے لئے میں نے ”موجودہ صدی کا اقتصادی انقلاب“ نامی اردو کتاب لکھی ہے جبکہ انگریزی میں اس کا نام Economic Revolution of this Century ہے۔ میں گزشتہ 15 سالوں سے دنیا کی اقتصادیات خصوصاً پاکستانی معیشت کے حوالے سے کام کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں ایم بی سی ایس کے نام سے ایک نیا اسلامی معاشی نظام تخلیق کیا ہے جس کے بارے میں صرف میرا ہی نہیں بلکہ بے شمار اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دنیا بھر میں اقتصادی تاریخ کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ یہ نظام مکمل طور پر انسانیت کی بہبود کے لئے ہے اور اس کی بنیاد مکمل طور پر ا سلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی گئی ہے۔ اب تک میں مختلف ٹی وی چینلز پر 200 سے زائد ٹا ک شوز پیش کر چکا ہوں جن میں میرے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے۔ ان میں ماہرین اقتصادیات ، بینکار، چارٹر اکاﺅنٹنٹ ، ڈاکٹر، وکلائ، ماہرین تعلیم اور تاجر طبقے سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد شامل ہیں۔ ان سب نے ایم بی سی سسٹم کو متفقہ طور پر ایک ایسا نظام قرار دیا ہے جو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی اقتصادیات کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے۔ اگرچہ ایم بی سی سسٹم پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے لیکن یہ پوری دنیا کے لئے ناگزیر ہے اور جس ملک نے اسے اپنے ہاں رائج نہ کیا اس کے لئے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو جائیگا۔ میرا دعویٰ ہے کہ جس ملک نے بھی ایم بی سی سسٹم رائج کیا وہ اقتصادی سپر پاور بن جائیگا۔

نمایاں خدمات اور اعزازات:
1979-1980ءمتحدہ عرب امارات: سب سے پہلے متحدہ عرب امارات میں لینز ایمپلانٹ سسٹم متعارف کروایا۔
1980-1981ءمتحدہ عرب امارات: بچوں میں پھیلے ہوئے آنکھوں کے امراض کا علاج خصوصاً "CORNEAL CRAFT"متعارف کروایا۔ 1987-1988ءمتحدہ عرب امارات: UAEمیں سب سے پہلے آنکھوں کی لیزر سرجری متعارف کروائی۔ 1994ءپاکستان ، الشفاءآئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ذریعے پاکستان میں سب سے پہلے لیزر سرجری متعارف کروائی ۔ 2006ءمیں ISLAMIC ECONOMIC REVOLUTION OF THE CENTURYکے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں امریکہ اور برطانیہ کی اقتصادیات کا جائزہ لے کر ایک نئے معاشی ترغیباتی نظام ایم بی سی ایس کو دونوں ملکوں میں متعارف کروایا۔ یہ کتاب امریکہ اور برطانیہ میں بیک وقت شائع ہوئی۔جبکہ یہی کتاب پاکستانی معیشت کا الگ سے جائزہ لے کر بھی لکھی گئی ہے۔ جس کا نیا ایڈیشن 2012ءمیں چھپا ہے۔ اس سے قبل اردو میں” موجودہ صدی کا اقتصادی انقلاب “نامی کتاب لکھی جس کے اب تک بے شمار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ 2009ءمیں Economic Revolution Of This Century کے نام سے ایک اور کتاب لکھی جس میں مزید تبدیلیوں کے ساتھ ایم بی سی سسٹم کو اجاگر کیا۔
نظریہ پاکستان کونسل نے 20مارچ 2009ءکو پاکستان کیلئے خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا ۔

تعلیم:
ایم بی بی ایس، ڈھاکہ میڈیکل کالج 1965ء ، آپتھالمولوجی میں ڈپلومہ (D.O) انگلینڈ 1976 ء

فیلوشپ:
رائل کالج آف سرجنز انگلینڈ 1976 ء
پی ایچ ڈی، بزنس ایڈمنسٹریشن ،اشووڈ یونیورسٹی امریکہ (Ashwood University USA) 2007 ء
پی ایچ ڈی فنانس ۔ روچ بائل یونیورسٹی امریکہ (Rochbille University USA) 2008 ء
پی ایچ ڈی،اکنامکس۔ ہل یونیورسٹی امریکہ (Hill University USA) 2009 ء

مزید خدمات:
کنسلٹنٹ آپتھالمولوجسٹ الزہرہ ہسپتال شارجہ، 1987ءسے تاحال
کنسلٹنٹ آپتھالمولوجسٹ القاسمی ہسپتال اکتوبر 1977ءتا 6جنوری 1987 ء
سینئر رجسٹرار ہیلمشائر ہاسپٹل، شیفلڈ شیلڈ انگلینڈ 1976-77 ء
رجسٹرار سینٹرل مڈل سیکس ہاسپٹل انگلینڈ 1974-1977 ء
سینئر ہاﺅس آفیسر کینٹ اینڈ سسیکس ہاسپٹل ٹون برج ویلز انگلینڈ 1973-74 ء
سینئر ہاﺅس آفیسر ڈربی شائر رائل انفارمری انگلینڈ 1972-1975 ء
پاکستان کی مسلح افواج میں خدمات 1965ء تا 1972 ء
1965ءمیں ایم بی بی ایس کیا، ہاﺅس جاب کے دوران ہی پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو ہاﺅس جاب مکمل کئے بغیر ہی وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت شارٹ سروس کمیشن کے ذریعے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی ۔1965ءکی جنگ کے دوران سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے خلاف 20ایف ایف کی طرف سے لڑائی میں حصہ لیا۔ پانچ سال تک خدمات سر انجام دینے کے بعد کیپٹن کی حیثیت سے آرمی کو خیر باد کہا۔

   
   
يہاں سے ڈاکٹر نياز کي مکمل سی وی ڈاون لوڈ کر سکتے ہيں يہاں پر ڈاکٹر نياز کے تعليمی کاغذات ديکھ سکتے ہيں